کشادہ روئی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - خوش مزاجی، خندہ روئی، ہنس مکھ ہونا، شگفتہ مزاجی۔  اس اعتقاد میں پنہاں عجیب حکمت ہے کشادہ روئی سے ملنا بھی اک عبادت ہے      ( ١٩٢٠ء، روحِ ادب، ١٢٢ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کشادہ ' کے بعد فارسی اسم 'رو' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٥ء کو "جامع الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث